نکاح

رضاعی بھتیجی سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
24732
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

رضاعی بھتیجی سے نکاح کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ محمد عالم صاحب کی بیوی اپنی بہن کو مدت رضاعت میں دودھ پلاتی ہے , کیا محمد عالم صاحب مذکورہ لڑکی سے اپنے بھائی کا نکاح کر سکتا ہے کہ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محمد عالم کی بیوی نے جب اپنی بہن کو مدتِ رضاعت میں دودھ پلایا ہے تو وہ محمد عالم کی رضاعی بیٹی اور اس کے بھائی کی رضاعی بھتیجی بن گئی اور رضاعی بھتیجی سے بھی اسی طرح نکاح حرام ہے جس طرح حقیقی بھتیجی سے نکاح حرام ہوتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في صحيح البخاري: الرضاعة تحرم ماتحرم الولادة۔اھ (2/ 764)
وفي الدر المختار : فيحرم منه ای بسببه ما یحرم من النسب۔اھ (3/ 213)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24732کی تصدیق کریں
0     446
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات