نکاح

رضاعی بہن کی دیگر بہنوں سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
24844
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

رضاعی بہن کی دیگر بہنوں سے نکاح کا حکم

مجھے میری پھوپھی نے دودھ پلایا ہوا ہے، اور اسی طرح میری والدہ نے پھوپھی کی بیٹی کو دودھ پلایا ہوا ہے ،ہمار ے علاوہ جو ہمارے بہن بھائی ہیں پھوپھی کے بچے اور میرے بہن بھائی جن کو دودھ نہیں پلایا گیا انکا آپس میں رشتہ ہو سکتا ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں پھوپھی کے بچوں اور سائل کے جن بہن بھائیوں کو دودھ نہیں پلایا گیا ان کا آپس میں رشتہ شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في البحر الرائق: ولو كانت أم البنات أرضعت إحدى البنين وأم البنين أرضعت إحدى البنات لم يكن للابن المرتضع من أم البنات أن يتزوج واحدة منهن وكان لإخوته أن يتزوجوا بنات الأخرى إلا الابنة التي أرضعتها أمهم وحدها لأنها أختهم من الرضاعة۔اھ (3/244)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24844کی تصدیق کریں
0     413
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات