کیا بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر سکتی ہے ؟
عورت کا ایک شخص کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے شخص سے نکاح کرنا تو نکاح پر نکاح ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز و حرام ہے، چاہے پہلے شوہر کی اجازت سے ہو یا اس کے بغیر، اور اگر کوئی دوسری صورت ہو تو اسکی تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ بھیج دیں، ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا ۔
کما في الدر المختار: (كل صلح بعد صلح فالثاني باطل وكذا) النكاح بعد النكاح۔اھ (5/636)
وفي الفتاویٰ الهندية: لا يجوز للرجل ان يتزوج زوجة غيره وكذالك المعتدة كذا في السراج الوهاج۔اھ (1/280)