نکاح

بغیر کسی کاغذی کاروائی کے نکاح کاحکم

فتوی نمبر :
25137
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بغیر کسی کاغذی کاروائی کے نکاح کاحکم

کیا بغیر کسی کاغذی کاروائی کیے نکاح ہو جاتا ہے؟ کیونکہ اسلام میں نکاح کے لیے دو گواہ اور ایک نکاح خواں ہونا چاہیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دو گواہوں کی موجودگی میں عاقدین( لڑکا لڑکی )یا ان کے وکیل، ولی ایجاب و قبول کر لیں، تو شرعاً نکاح منعقد ہو جاتا ہے، کاغذی کاروائی شرعا ضروری نہیں، البتہ ملکی عائلی قوانین اور دیگر ضروریات کی بناء پر کاغذی کاروائی ضروری ہو جاتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية شرح البداية: النكاح ينعقد بالايجاب والقبول ( إلى قوله ) قال ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين عاقلين بالغين مسلمين رجلين أو رجل وامرأتين اھ (1/ 190) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25137کی تصدیق کریں
0     353
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات