کیا ہم ایسے لوگوں کو جو حج یا عمرہ کے لیے جا رہے ہوں ،زکوۃ دے سکتے ہے؟ اور وہ آپ سے مدد کا مطالبہ بھی کر رہا ہو۔
جی ہاں ! ایسے لوگ اگر فقیر ہوں تو ان کو بلا شبہ زکوٰۃ دے سکتے ہیں، مگر خود سے زکوۃ کی رقم خرچ کر کے حج و عمرہ نہیں کروایا جا سکتا۔
قال اللہ تعالى : {إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ } [التوبة: 60]۔
و في الدر المختار: باب المصرف أي مصرف الزكاة والعشر، وأما خمس المعدن فمصرفه كالغنائم (هو فقير، وهو من له أدنى شيء) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة.(ومسكين من لا شيء له) على المذهب، - لقوله تعالى {أو مسكينا ذا متربة} [البلد: 16]- (2/ 339) ۔والله اعلم بالصواب
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1