نکاح

چھپ کر نکاح کرنے کے بعد گھر والوں کے سامنے دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
25966
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

چھپ کر نکاح کرنے کے بعد گھر والوں کے سامنے دوبارہ نکاح کرنے کا حکم

میں نے اپنے والدین کو بتائے بغیر نکاح کیا تھا، رجسٹرڈ نہیں تھا لیکن شریعہ تھا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ زنا سرزد ہو، وہ اس وقت میرے مالی حالات کی وجہ سے راضی نہ تھے، اب راضی ہیں تو کیا میرا ان کو بتائے بغیر کہ وہ لڑکی میری بیوی ہے؟ کیا میں اپنی بیوی سے ان کے سامنے دوبارہ نکاح کر سکتا ہوں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

والدین اور رشتہ داروں کے سامنے تجدیدِ نکاح کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، البتہ نکاحِ ثانی میں جو مہر مقرر کیا جائے گا وہ شوہر پر لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر۔اھ (3/9)
وفي رد المحتار: (قوله وفي الكافي إلخ) حاصل عبارة الكافي: تزوجها في السر بألف ثم في العلانية بألفين ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادة في المهر۔اھ (3/112)
وفی الھدایة: ولا ينعقد نکاح المسلمين إلا بحضور شاهدین حرين عاقلين بالغين۔اھ (2/ 306)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25966کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات