نکاح

غربت کی وجہ سے شادی نہ کرنا

فتوی نمبر :
25980
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

غربت کی وجہ سے شادی نہ کرنا

کیا شادی نہ کرنا گناہ ہے ؟ میں پچیس سال کا ہوں شادی کا تقاضا تو ہے مگر نہ تو میرا کوئی مکان ہے نہ خاص آمدن، بیوی بچوں کے آجانے سے مزید ابتری آئیگی، اگر میں عمر بھر شادی نہ کروں تو کوئی گناہ تو نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر غلبۂ شہوت کی وجہ سے گناہ میں پڑنے کا اندیشہ نہ ہو تو عام حالات میں نکاح کرنا ایک سنت عمل ہے، اور احادیث مبارکہ میں نبی کریم ﷺ سے ان لوگوں کو بھی شادی کرنے کی ترغیب منقول ہے جو لوگ مالی اعتبار سے پریشانی کے شکار تھے ، اس لئے سائل کو چاہئے کہ بلاوجہ دل برداشتہ نہ ہو، تاہم اگر وہ اپنے نفس پر کنٹرول رکھنے کی وجہ سے گناہ سے بچ سکتا ہو تو وہ نکاح نہ کرنے کی بناء پر گناہ گار نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في التفسير المظهري: قال البغوي قال عمر عجب لمن يبتغى الغناء بغير النكاح والله تعالى يقول إِنْ يَكُونُوا فُقَراءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وقال إِنْ يَتَفَرَّقا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِنْ سَعَتِهِ- وروى البزار والخطيب والدار قطنى من حديث عائشة قالت قال رسول الله ﷺ تزجوا النساء فانهن يأتين بالمال۔اھ (6/511)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25980کی تصدیق کریں
0     861
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات