نکاح

سگے بھائی کی رضاعی بہنوں سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
27300
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

سگے بھائی کی رضاعی بہنوں سے نکاح کا حکم

میری پھوپھی کی بیٹی مجھ سے بڑے بھائی کی رضائی بہن ہے، کیا میرا نکاح اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ ہو سکتا ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ میرا نکاح اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ نہیں ہو سکتا اس لئے کہ میرے بڑے بھائی نے میری پھوپھی کا دودھ پیا ہے، مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر پھوپھی کا دودھ نہ پیا ہو تو اسکا نکاح مذکور پھوپھی کی کسی بھی بیٹی سے جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: وأما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم} [النساء: 24] ۔اھ (3/ 30)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27300کی تصدیق کریں
0     419
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات