تراویح

خواتین کے لیے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
28191
| تاریخ :
2016-03-06
عبادات / روزہ و رمضان / تراویح

خواتین کے لیے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں اگر نماز تراویح کیلئے عورتیں مرد کے پیچھے اس صورت میں نماز تراویح پڑھیں کہ: (۱)مرد چار یا پانچ آدمیوں کو نماز تراویح پڑھائے اور عورتیں بھی اُسی امام کے پیچھے نماز تراویح پڑھیں۔ (اس طرح کہ) (۲) مرد اور عورتوں کے درمیان یا تو کوئی دیوار حائل ہو یا پردہ موجود ہو۔ (۳) اور عورتیں قرآن سننے کے لئے اپنے شوق سے آئی ہوں اور نماز تراویح کی کسی کو دعوت بھی نہ دی گئی ہو۔ (۴) اور اُن میں بوڑھی اور جوان عورتیں بھی شامل ہوں۔ (۵) اور امام اپنی فرض نماز جامع مسجد میں اداء کرنے کے بعد صرف نماز تراویح پڑھانے کیلئے آئے۔ (۶) اور امام نے ان کی نیت بھی کی ہو تو کیا امام کا اس صورت میں نماز تراویح پڑھانا اور اُن عورتوں کا اس امام کی اقتداء میں نماز تراویح پڑھنا جائز ہے یا ناجائز ہے۔ قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ سے عورتوں کا تراویح کی جماعت میں شریک ہونا اگرچہ جائز اور درست ہے مگر عورتوں کا محض جماعت میں شریک ہونے کی غرض سے گھر سے نکلنا اچھا نہیں اس سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدرالمختار :تكره امامة الرجل لھن فی بیت لیس معھن رجل غیره ولا محرم منه كا خته او زوجته اوامته اما اذاكان معھن واحد ممن ذكر اوامھن فی المسجد یكره بحر(ج:۱ ص:۵۳۳)
والبحروكذالك یكره ان یؤم النسا فی بیت ولیس معھن رجل ولامحرم منه مثل زوجته واہلہ واخته فان كانت واحدة منھن فلایكره وكذالك اذا أمھن فی المسجد لایكره واطلاق المحرم علی من ذكر تغلیبا والا فلیس ھو محرما لزوجته وامته.( ج:۱/ ص:۳۵۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدرفیق یوسف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 28191کی تصدیق کریں
1     1861
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا تراویح رمضان میں روزانہ پڑہنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 2
  • تراویح پڑھانے پر اجرت لینے والے امام کی اقتداء میں تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 4
  • عورت تراویح کی نماز مسجد میں باجماعت پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 1
  • آٹھ رکعات تراویح پڑھنے کا حکم اور تراویح چار چار رکعات پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تراویح 0
  • تراویح میں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنے سے تراویح کی نماز درست اداء ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • ۲۳ رمضان کو تراویح کے بعد سورۃ عنکبوت اور روم پڑھنے کی رسم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • تراویح سنانے پر حافظِ قرآن یا سامع کو ہدیہ دینا اور ان کا لینا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • رمضان میں ختمِ قرآن کی تقریب میں شرکت اور حاضرین کے کھانے کیلۓ چندہ کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • مستقل امامِ مسجد جو تراویح میں ختمِ قرآن بحی کرے ،اسے کچھ زائد ہدیہ دینے کی جائز صورت- داڑھی کو سیاہ رنگ لگانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • کیا پانچ روزہ یا دس روزہ ترویح پڑھنا ٹھیک ہے؟ اور اس کا ثواب

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • تراویح کے لیے حافظ کو مقرر کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • چھ دن، ۱۰ دن، ۱۵ دن کی تراویح پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تراویح 0
  • محلہ کی مسجد چھوڑ کر دوسرے مسجد میں عشاءو تراویح پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر قاری کو نذرانہ وھدیہ دینا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • دورانِ تراویح طواف کرنا- تراویح کا حکم- دورانِ تراویح قرآن کھول کر قرآن سننا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • حافظہ عورت کا نمازِ تراویح باجماعت پڑھانا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • تراویح میں تلاوت کی رفتار کیسی رکھی جائے؟

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • تراویح میں امام کا تیزی سے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تسبیحاتِ تراویح ثابت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں ختمِ قرآن کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • کمپنی ملازمت کی وجہ سے تروایح چھوڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   تراویح 1
  • رمضان المبارک میں صلوٰۃ الوتر کے بعد اجتماعی دعا مانگنا

    یونیکوڈ   تراویح 2
  • صرف عورتوں کا باجماعت تراویح ادا کرنا

    یونیکوڈ   تراویح 3
  • مدرسہ میں تراویح کی جماعت کروانا

    یونیکوڈ   تراویح 0
  • تراویح میں قرأت تیز پڑھنے کی حد

    یونیکوڈ   تراویح 0
Related Topics متعلقه موضوعات