نکاح

حاملہ عورت کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
29399
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

حاملہ عورت کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

کیا حاملہ عورت کے ساتھ نکاح جائز ہے؟ اگر کسی نے حاملہ عورت کے ساتھ نکاح کر لیا پھر اس کو تین طلاقیں دے دی تو کیا دوبارہ نکاح کیلئے حلالہ ضروری ہے؟ براہ مہربانی جواب ضرور دیجئے گا، میں آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے حاملہ عورت کے بارے میں تفصیل بیان نہیں کی، تاہم اگر کسی نے مزنیہ(زنا سے حاملہ) سے نکاح کر لیا تو شرعاً یہ نکاح درست منعقد ہوگا اور خلوت صحیحہ کے بعد اگر اس نے اسے تین طلاقیں دے دی ہیں تو تینوں طلاقیں واقع ہو گئیں ، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر ان کابا ہم عقد نکاح درست نہیں ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) صح نكاح (حبلى من زنى لا) حبلى (من غيره) (وفی رد المحتار: تحت) (قوله: وصح نكاح حبلى من زنى) أي عندهما. وقال أبو يوسف لا يصح والفتوى على قولهما، كما في القهستاني عن المحيط۔اھ (3/48)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29399کی تصدیق کریں
0     649
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات