نکاح

طلاق یافتہ عورت سے نکاح کرنے کیلئے دستاویزات کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
29458
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

طلاق یافتہ عورت سے نکاح کرنے کیلئے دستاویزات کا مطالبہ کرنا

اگر ایک عورت کے پاس طلاق کا فتوی ہو تو کیا میں اس فتویٰ کی بناء پر اس عورت سے شادی کرسکتا ہوں؟ یا نکاح کرنے کے لئے مزید دستاویزات کی ضرورت پڑے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت اگر یہ کہتی ہے کہ اس کو طلاق ہوچکی ہےاور عدت(جوکہ تین حیض ہے)بھی گزر چکی ہے اور نکاح کرنے والے کو عورت کی سچائی پر اعتماد بھی ہو تو ایسی عورت سے نکاح کرنا درست ہے،مزید دستاویزات کی ضرورت نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وكذا لو قالت امرأته لرجل طلقني زوجي وانقضت عدتي لا بأس أن ينكحها اھ (3/529)۔
وفی البزازیة: منکوحة رجل قالت لآخر طلقنی زوجی وانقضت عدتی جاز تصدیقھا اذا وقع فی الظن صدقھا عدلة أم لا اھ (4/262)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29458کی تصدیق کریں
0     603
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات