نکاح

ایک بیوی کے انتقال کے بعد دوسرا نکاح کرنا

فتوی نمبر :
29513
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

ایک بیوی کے انتقال کے بعد دوسرا نکاح کرنا

نکاح کے ڈیڑھ سال بعد میری بیوی کا انتقال ہوگیا،وہ میری محبت تھی،اب اگر میں دوسرا نکاح نہ کروں تو کیا میں گناہ گار ہوں گا؟ اور اگر والدین کی خوشی کے لئے کرلوں تو میری پہلی بیوی کو تکلیف تو نہ ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل دوسری شادی کرلے تو اس سے اس پر کوئی گناہ لازم نہیں آئے گا اور نہ ہی اس سے پہلی بیوی مرحومہ کی روح کو کوئی تکلیف ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ (النساء:3الآیة)۔
وفی صحیح البخاری: عن عبد الرحمن بن يزيد، قال: دخلت مع علقمة، والأسود على عبد الله، فقال عبد الله: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم شبابا لا نجد شيئا، فقال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يا معشر الشباب، من استطاع الباءة فليتزوج، فإنه أغض للبصر وأحصن للفرج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له وجاء» اھ(2/758)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 29513کی تصدیق کریں
0     807
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات