کاروبار

فائل کی صورت میں زمین وغیرہ کی خیریداری کا حکم

فتوی نمبر :
3128
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

فائل کی صورت میں زمین وغیرہ کی خیریداری کا حکم

لاہور اور باقی جگہ میں زمین فروخت ہوتی ہے فائل کی صورت میں، کیا یہ جائز ہے ؟ فائل سے مراد وہ زمین ہے جو ابھی حاصل نہیں ہوئی ۔ (۱) کوئی نقشہ نہیں ہوتا (۲) زمین کی جگہ معلوم نہیں ہوتی۔ (۳) حتی کے پورے علاقہ کا بھی علم نہیں ہوتا۔ (۲) یہ بھی معلوم نہیں کہ تعمیر کیسی ہوگی۔ (۵) یہ بھی معلوم نہیں کہ زمین مکمل طور پر کب دی جائیگی۔ (۶) یہ بھی معلوم نہیں کہ ایک کنال کی جگہ پوری ایک کنال ہوگی یا کم زیادہ، دوسرے الفاظ میں یہ ایک وعدہ ہے زمین دینے کا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور طریقہ کے موافق خریداری شئیِ مجہول کی خریداری ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے ۔
البتہ اگر کسی بھی اسکیم میں پلاٹ کی نوعیت و مقدار و غیره متعین ہو اور یہ بھی معلوم ہو کہ اسکیم کون سی جگہ اور کون سے علاقہ میں اور کس سمت میں واقع ہے تو ایسی صورت میں اپنے پلاٹ کی تعیین کے بغیر بھی اُسے بذریعہ فائل بیچ سکتے ہیں ، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: عن عبد الله، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم «أنه نهى عن بيع حبل الحبلة» اھ (3/ 1153)
و في شرح النووي على مسلم: وهذا البيع باطل على التفسيرين أما الأول فلأنه بيع بثمن إلى أجل مجهول والأجل يأخذ قسطا من الثمن وأما الثاني فلأنه بيع معدوم ومجهول وغير مملوك للبائع وغير مقدور على تسليمه والله أعلم اھ (10/ 158)
و في الهداية شرح البداية: قال ولا بيع الطير في الهواء لأنه غير مملوك قبل الأخذ وكذا لو أرسله من يده لأنه غير مقدور التسليم ولا بيع الحمل ولا النتاج لنهي النبي عليه الصلاة والسلام عن بيع الحبل وحبل الحبلة ولأن فيه غررا اھ (3/ 43)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3128کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات