نکاح

زانی کا مزنیہ کی بہن سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
32332
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

زانی کا مزنیہ کی بہن سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

س:1۔اگر ایک مرد کسی عورت سے زنا کرلے تو کیا وہ مرد اس عورت کی سگی بہن سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟
س:2۔ اگر مرد و عورت ایک دوسرے سے زنا کر لیں اور زنا سے پہلے ان کے بچے موجود ہوں تو کیا ان کی ایک دوسرے سے شادی ہو سکتی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

زنا کرنے والے کا اپنی مزنیہ عورت کی سگی بہن کے ساتھ نکاح جائز اور درست ہے، زانی اور مزنیہ کی پہلے سے موجود اولاد کا ایک دوسرے سے نکاح کرنا جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: تحت (قوله: وحرم أيضا بالصهرية أصل مزنيته) قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها. اهـ. ومثله ما قدمناه قريبا عن القهستاني عن النظم وغيره. وقوله: ويحل إلخ أي كما يحل ذلك بالوطء الحلال وتقييده بالحرمات الأربع مخرج لما عداها۔اھ (3/ 32)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32332کی تصدیق کریں
0     1232
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات