نکاح

نکاح پڑھانے کا حق دار کون ہے؟

فتوی نمبر :
32401
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح پڑھانے کا حق دار کون ہے؟

کیا نکاح پڑھانا امامِ محلہ کا حق ہے؟یا پھر کسی سے بھی پڑھوا سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح امامِ مسجد کے علاوہ کوئی بھی پڑھا سکتا ہے،یہ امامِ مسجد کا حق نہیں،البتہ لڑکے یا لڑکی کے اولیاء نے امامِ مسجد سے پہلے سے بات کر رکھی ہو تو پھر کسی دوسرے سے پڑھوانے میں وعدہ خلافی کا گناہ ہوگا،جس سے احتراز چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: والولایة فی الفقه تنفیذ القول علیٰ الغیر شاء أو أبی وھی فی النکاح نوعان ولایة ندب واستحباب(الیٰ قوله) وتثبت الولایة بأسباب أربعة بالقرابة والملک والولاء والامامة اھ (3/109)۔
وفی الفقه الاسلامی وأدلته: یری الحنفیة: أنه یصح التوکیل بعقد الزواج من الرجل والمرأة اذا کان کل واحد منھما کامل الأھلیة أی بالغا عاقلا حراً اھ (7/22)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32401کی تصدیق کریں
0     1269
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات