نکاح

سگے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
33007
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

سگے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم

میرے بڑے بھائی (S) نے میری پھوپھی کا دودھ پیا ہے، ان کی بڑی بیٹی (K) کے ساتھ، ایسے ہی ان کی اسی بڑی بیٹی (K) نے میری ماں کا دودھ پیا ہے ، کیا میرا نکاح میری پھوپھی کی چھوٹی بیٹی سے ہو سکتا ہے ؟ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی مذکور پھوپھی کا دودھ نہ پیا ہو اور پھوپھی کی اس بیٹی نے بھی سائل کی والدہ کا دودھ نہ پیا ہو ، تو سائل کا اپنی اس پھوپھی زاد کے ساتھ نکاح کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية: وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا فى الكافي۔اھ (2/ 343)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33007کی تصدیق کریں
0     469
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات