نکاح

جس لڑکی کو شہوت سے چھوا ہو اس کی بہن سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
33624
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

جس لڑکی کو شہوت سے چھوا ہو اس کی بہن سے نکاح کا حکم

یہ مسئلہ پوچھتے ہوئے بہت شرمندگی ہو رہی ہے، لیکن شریعت کا حکم جاننے کیلئے عرض کر رہی ہوں، میں اپنے کزن کو پڑھاتی تھی،جو کہ عمر میں مجھ سے چھوٹا ہے، پھر ایک دن اس نے مجھے ٹچ کیا اور مجھے کچھ عجیب سا احساس ہوا اور اس کی آنکھوں میں بہت عجیب سی چمک تھی، اس دن کے بعد میں نے اس کو پڑھانا چھوڑ دیا، لیکن نہ جانے مجھے کیوں مسلسل یہ احساس ہوتا رہا کہ اس نے مجھے شہوت سے ٹچ کیا ہے، اس واقعہ کے وقت میں تو بالغہ تھی اور کزن کی داڑھی موچھیں نہیں آئی تھیں، لیکن آواز بھاری ہو چکی تھی، اس بات کو بہت عرصہ گزر گیا اور اب میری بہن کیلئے اسی کزن کا رشتہ آیا ہوا ہے، میرے والد اس رشتے کیلئے رضا مند ہیں، کیا یہ رشتہ صحیح ہوگا؟ میری بہن کا نکاح اس لڑکے ساتھ ہو سکتا ہے؟ جواب کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال سے معلوم ہو رہا ہے کہ سائلہ کو اس سلسلہ میں وہم ہوا ہے، اس لئے اس کو اپنے ذہن سے نکالنا چاہیئے ، تاہم اگر سائلہ کا گمان درست بھی ہو ،تو بھی سائلہ کی بہن کا نکاح مذکور کزن سے جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في رد المحتار: (قوله: وحرم أيضا بالصهرية أصل مزنيته) قال في البحر: أراد بحرمة المصاهرة الحرمات الأربع حرمة المرأة على أصول الزاني وفروعه نسبا ورضاعا وحرمة أصولها وفروعها على الزاني نسبا ورضاعا كما في الوطء الحلال ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها اھ (3/ 32)
وفي الدر المختار: (حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل (وبنت أخيه وأخته وبنتها) ولو من زنى اھ (3/ 28)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 33624کی تصدیق کریں
0     569
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات