نکاح کرنے کیلئے گواہوں کی موجودگی میں مرد اور عورت جب ایجاب و قبول کریں تو جس مرد کا نکاح ہو رہا ہو وہ حالتِ جنابت میں ہو اور کپڑوں پر بھی نجاست لگی ہو اور وہ اسی حالت میں انہی کپڑوں میں بغیر غسل کیے نکاح کرنے کیلئےایجاب وقبول کرلے تو کیا ایسا کرنے سے ان کا نکاح ہو جائے گا ؟
اگر نکاح گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب و قبول کے ساتھ کیاجائے تو حالتِ جنابت میں بھی شرعاً نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔
کما في الهداية: النكاح ينعقد بالايجاب و قبول۔اھ (2/305)
وفي الفتاویٰ الهندية: (وأما ركنه) فالإيجاب والقبول۔اھ (1/267)