نکاح

نکاح نامہ میں غلط نام لکھنے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
36598
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح نامہ میں غلط نام لکھنے سے نکاح کا حکم

میر ا پورا نام مرمین خان ہے ، لیکن میرے نکاح نامہ میں میر انام غلط لکھا ہوا ہے ، نرمین خالد لکھا ہوا ہے، کیا میر ا نکاح ہو گیا ہے میرے شوہر سے , یا میر انکاح نہیں ہوا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ اگر خود یا اس کا مقرر کردہ وکیل عقدِ نکاح کے وقت موجود تھا اور گواہوں کی موجودگی میں سائلہ نے خود ایجاب وقبول کر لیا ہو ، یا سائلہ کے وکیل نے سائلہ کی طرف سے ایجاب و قبول کیا ہو ، تو شرعاً یہ نکاح درست منعقد ہو چکا ہے، نکاح نامہ پر سائلہ کا نام غلط تحریر کرنے کی وجہ سے اس کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: وأما ركن النكاح فهو الإيجاب والقبول۔اھ (2/229)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 36598کی تصدیق کریں
0     958
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات