مصارف زکوۃ و صدقات

بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

فتوی نمبر :
37006
| تاریخ :
2019-03-03
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

میرا ایک جاننے والا ہے، جس کا تعلق سید فیملی سے ہے، اس کے دل کے دو وال بند ہیں، ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کی ہے، جبکہ ان کی مالی حالت اچھی نہیں ہے، کیا وہ بیت المال فنڈ سے اپنا علاج کرواسکتا ہے؟ یا یہ ان کے لیے جائز نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور فنڈ میں اگر فقط زکوٰۃ اور صدقاتِ واجبہ کی رقم ہو، اس کے علاوہ اور کوئی رقم نہ ہو تو ایسی صورت میں سید شخص کے لیے اس فنڈ سے رقم لے کر اپنے علاج ومعالجہ پر خرچ کرنا جائز نہیں، البتہ اگر زکوٰۃ اور صدقات واجبہ کے علاوہ اس میں کوئی اور رقم بھی شامل ہو، یا کوئی دوسرا مستحقِ زکوٰۃ شخص اس فنڈ میں سے رقم لے کر اپنی مرضی سے سید کو دیدے تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: فی اصطلاح الفقہا ما ذکرہ المصنف ( قولہ ہی تملیک المال من فقیر مسلم غیر ہاشمی، ولا مولاہ بشرط قطع المنفعۃ عن المملک من کل وجہ اللہ تعالیٰ (ج۲ ص۲۰۱۶) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فضل الرحمن جدون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37006کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات