نکاح

شیعہ لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
38487
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

شیعہ لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

میں شیعہ لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں مہربانی کر کے مجھے صحیح راستہ بتا دیں اور کون سے فرقہ سے شادی کروں؟ وہ ہمارے صحابہ کے بارے میں غلط بات نہیں کرتی، وہ ان کو صحیح مانتی ہے ،ان کے بارے میں غلط بات نہیں کرتی اور یہ (ان کے بارے میں غلط بات) اپنے ایمان کے لیے نقصان سمجھتی ہے اور اس کو گناہ سمجھتی ہے۔ مہربانی کر کے مجھے بتا دیں کہ سنی کو شیعہ کے ساتھ شادی کرنا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعہ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی اور غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ مذکور شیعہ لڑکی کسی قسم کا کفریہ عقیدہ مثلا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا ماننا، قرآن کریم کریم میں تحریف کا قائل ہونا یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی للہ عنہا پر لگائی گئی تہمت کو درست ماننا یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا انکار کرنا وغیرہ نہ رکھتی ہو تو سائل کا اس کے ساتھ نکاح کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں تاہم بہتر یہ ہے کہ کسی سنی لڑکی سے شادی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): أقول: نعم نقل في البزازية عن الخلاصة أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع. اهـ. وهذا لا يستلزم عدم قبول التوبة. على أن الحكم عليه بالكفر مشكل اھ (4/ 237)
و في الدر المختار: (أو) الكافر بسب (الشيخين أو) بسب (أحدهما) اھ (4/ 236)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (4/ 237) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38487کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات