نکاح

ایک بھائی کا دوسرے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
39188
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

ایک بھائی کا دوسرے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا

السلام علیکم!
میرا سوال رضاعت کے بارے میں ہے کہ زاہد نے زینب کے ساتھ زینب کی والدہ کا دودھ پیا،اب زاہد کے بھائی علی محمد کا نکاح زينب کی دوسري بہن فاطمہ سے کرنا جائز ہے یا نہیں؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محمد زاہد کے بھائی علی محمدنے زینب کی والدہ کا دودھ نہ پیا ہو توعلی محمد کا نکاح زینب یا اس کی دوسری بہن فاطمہ سے جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر۔اھ (3/ 217)
وفى الهداية: ويجوز أن يتزوج الرجل باخت اخيه من الرضاع لانه يجوز أن يتزوج باخت اخيه من النسب۔اھ (1/217)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39188کی تصدیق کریں
0     462
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات