نکاح

بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس کی والدہ یا خالہ سے نکاح کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
39393
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بیوی کو طلاق دینے کے بعد اس کی والدہ یا خالہ سے نکاح کرنے کا حکم

بیوی سے علیحدگی یا طلاق کے بعد اس کی بیوہ ماں سے یا بیوہ خالہ سے نکاح جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کو طلاق دینے یا اس کے انتقال ہو جانے کے بعد اس کی ماں سے نکاح کرنا تو جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے البتہ بیوی کی طلاق اور عدت گزرنے کے بعد اس کی خالہ سے نکاح جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل(وبنت أخيه واخته وبنتها )ولو من زنى(وعمته وخالته (الى قوله) (و) حرم المصاهرة بنت زوجته الموطوءة وام زوجته وجداتها مطلقا بمجرد العقد الصحيح وان لم توطأ) الزوجة الخ(3/30)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39393کی تصدیق کریں
0     1161
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات