نکاح

عورت کا اپنے شوہر سے طلاق لئے بغیر کسی اور سےنکاح کرنا

فتوی نمبر :
39765
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

عورت کا اپنے شوہر سے طلاق لئے بغیر کسی اور سےنکاح کرنا

شادی شدہ عورت تین بچوں کی ماں، اپنے پہلے شوہر کو چھوڑ کر دوسرا نکاح کر سکتی ہے؟ اگر پہلا شوہر طلاق نہ دے ر ہا ہو تو ؟ یا پھر اسے کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ عورت کیلئے اپنے شوہر سے طلاق یا اس کی رضامندی سے خلع لینے اور عدت گزارنے کے بغیر کسی دوسری جگہ نکاح کرنا جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے، جبکہ اس طرح کیا جانے والا نکاح شرعاً منعقد بھی نہیں ہوتا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاویٰ الهندية: (القسم السادس المحرمات التي يتعلق بها حق الغير) . لا يجوز للرجل أن يتزوج زوجة غيره وكذلك المعتدة، كذا في السراج الوهاج. سواء كانت العدة عن طلاق أو وفاة أو دخول في نكاح فاسد أو شبهة نكاح، كذا في البدائع. ولو تزوج بمنكوحة الغير وهو لا يعلم أنها منكوحة الغير فوطئها؛ تجب العدة، وإن كان يعلم أنها منكوحة الغير لا تجب حتى لا يحرم على الزوج وطؤها، كذا في فتاوى قاضي خان اھ (1/280)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39765کی تصدیق کریں
0     463
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات