نکاح

نکاحِ ثانی کیلئے پہلی بیوی کے اجازت نامے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
39859
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاحِ ثانی کیلئے پہلی بیوی کے اجازت نامے کی شرعی حیثیت

کیا مجھے شرعی طور پر دوسری شادی کیلئے بیوی ے اجازت کی ضرورت ہے ؟ یا میں اس کو بتائے بنا بھی شادی کر سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جوشخص دو بیویوں کے حقوق ادا کرنے اور نان و نفقہ پر قادر ہو، تو اس کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر بھی دوسری شادی کرنا جائزہے، مگر چونکہ قانوناً پہلی بیوی سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے ، اس لئے بعد کی مشکلات سے بچنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لےکر شادی کی جائے تو بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التفسير المظهرى : فانكحوا ما طاب لكم من النساء مثنى وثلاث و ربا ع فان خفتم الا تعدلوا بين الازواج المتعددة فواحدة الى فانكحوا واحدة و ذروا الجمع (الى قوله) تعليق الاختصار على الواحد او التسرى بخوف الجور يدل انه عند القدرة على اداء حقوق الزوجات والعدل بينهن الافضل الاكثار في النكاح اهـ (ج2 ص5)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39859کی تصدیق کریں
0     595
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات