آدھی نماز کھڑے ہوکر اور آدھی بیٹھ کرپڑھنے کا کیاحکم ہے؟
کسی شخص کو دورانِ نماز اگر کوئی ایسی بیماری لاحق ہوجائے، جس کی وجہ سے اس کے لئے بقیہ نماز کھڑے ہوکر پڑھنا ممکن نہ ہو، تو ایسی صورت میں اس شخص کیلئے بقیہ نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز اور درست ہوگا -
كما في اللباب: فان صلى الصحيح بعض صلوته قائماً يركع و یسجد ثم حدث به مرض في صلوته يمنعه القيام اتمها قاعدا يركع ويسجد ان استطاع اهـ (ص64)۔