احکام نماز

کھڑے ہو کر نماز شروع کرنے کے بعد بیماری کی وجہ سے بقیہ نمازبیٹھ کر پڑھنے کاحکم

فتوی نمبر :
39880
| تاریخ :
2020-03-21
عبادات / نماز / احکام نماز

کھڑے ہو کر نماز شروع کرنے کے بعد بیماری کی وجہ سے بقیہ نمازبیٹھ کر پڑھنے کاحکم

آدھی نماز کھڑے ہوکر اور آدھی بیٹھ کرپڑھنے کا کیاحکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی شخص کو دورانِ نماز اگر کوئی ایسی بیماری لاحق ہوجائے، جس کی وجہ سے اس کے لئے بقیہ نماز کھڑے ہوکر پڑھنا ممکن نہ ہو، تو ایسی صورت میں اس شخص کیلئے بقیہ نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز اور درست ہوگا -

مأخَذُ الفَتوی

كما في اللباب: فان صلى الصحيح بعض صلوته قائماً يركع و یسجد ثم حدث به مرض في صلوته يمنعه القيام اتمها قاعدا يركع ويسجد ان استطاع اهـ (ص64)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39880کی تصدیق کریں
0     518
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات