نکاح

زوجین میں سے کسی کے مرنے پر نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
40433
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

زوجین میں سے کسی کے مرنے پر نکاح کا حکم

میں نے سنا ہے کہ مرنے کے بعد میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے، مطلب ٹوٹ جاتا ہے ، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں!مرنے کے بعد میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے ، البتہ شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کی عدت مکمل ہونے تک نکاح کا اثر (یعنی اس کے چند احکامات) باقی رہتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المبسوط للسرخسي: النكاح بموت الروح يرتفع إلى خلف۔اھ (5/312)
وفي الرد المحتار: المرأة تغسل زوجها؛ لأن إباحة الغسل مستفادة بالنكاح، فتبقى مابقي النكاح، والنكاح بعد الموت باق إلى أن تنقضي العدة بخلاف ما إذا ماتت فلا يغسلها لانتهاء ملك النكاح لعدم المحل فصار أجنبيا، وهذا إذا لم تثبت البينونة بينهما في حال حياة الزوج، فإن ثبتت بأن طلقها بائنا أو ثلاثا ثم مات لا تغسله لارتفاع الملك بالإبانة۔اھ (1/803)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40433کی تصدیق کریں
0     679
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات