مفتی صاحب میرے بھائی نے بیوی کو طلاق دی ہے، اور اس کے تین بچے ہیں، کیا میں اپنے بھائی کی طلاق دی ہوئی بیوی سے نکاح کر سکتا ہوں؟ میں نکاح صرف اس لئے کرنا چاہتا ہوں تاکہ بچے اپنی والدہ کے ساتھ واپس گھر میں آ جائیں۔
سائل کیلئے اپنے بھائی کی مطلقہ بیوی کے ساتھ عدت گزرنے کے بعد نکاح کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔
کما فی الدر المختار: (حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل (إلی قوله) (وزوجة أصله وفرعه مطلقا)۔اھ (3/28)