السلام علیکم !
میری کزن ہے،پر اس نے بچپن میں میرے ساتھ میری امی کا دودھ پیا تھا اور اب میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو یہ جائز ہے یا نہیں؟
سائل کی مذکور کزن نے جب مدتِ رضاعت میں سائل کی والدہ کا دودھ پیا ہے تو اس سے وہ سائل کی رضاعی بہن بن گئی ہے اور جس طرح حقیقی بہن سے نکاح جائز نہیں،اسی طرح رضاعی بہن سے نکاح بھی جائز نہیں،لہذا سائل کا مذکور کزن سے نکاح کرنے سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الفتاویٰ الھندیۃ: القسم الأول المحرمات بالنسب:وھن الأمھات والبنات والأخوات والعمات والخالات(الیٰ قوله) وأما الخالات لأب وأم فخالته لأب وخالته لأم وخالات آبائه وأمھاته اھ (1/302)۔
وفی بدئع الصنائع: فسمی سبحانه وتعالیٰ المرضعة أم المرضع وحرمھا علیه وکذا بناتھا علیه سواء کن من صاحب اللبن أو من غیر صاحب اللبن من تقدم منھن ومن تأخر،لأنھن أخواته من الرضاعة وقد قال اللہ عزوجل (وأخواتکم من الرضاعة ) (النساء:23) اھ (2/262)