نکاح

غیر مقلد کسی سیدہ لڑکی کا کفؤ ہے یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
43066
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

غیر مقلد کسی سیدہ لڑکی کا کفؤ ہے یا نہیں ؟

کیا سیدہ لڑکی اہلِ حدیث لڑکے سے شادی کرسکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ غیر مقلد اگر ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک سمجھتا ہو یا سلف صالحین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہو یا تقلید کو شرک کہتا ہو وغیرہ تو ایسا شخص فاسق ہے،جو کسی دیندار،نیک وصالح لڑکی کا کفؤ نہیں،لہذا ایسے غیر مقلد سے اگر اولیاء کی اجازت کے بغیر نکاح کیا جائے تو وہ نکاح شرعاً منعقد ہی نہ ہوگا،البتہ اولیاء کی اجازت سے ایسے شخص سے نکاح اگرچہ جائز ہے،مگر مسلکی اختلاف کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے،اس لئے ایسے نکاح و رشتہ سے بھی احتراز چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وتعتبر فی العرب والعجم دیانة أی تقوی، فلیس فاسق کفوأ لصالحة اھ(3/88)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43066کی تصدیق کریں
0     504
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات