نکاح

کسی لڑکی کو بہن کہنے کے بعد اس سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
44521
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

کسی لڑکی کو بہن کہنے کے بعد اس سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

اگر کسی لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ تم میری بہن جیسی ہو کیا اس سے شادی ہو سکتی ہے؟ اگر بچپن میں اس کی انگیجمنٹ ہوچکی ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور لڑکے کا لڑکی کو یہ کہہ دینے سے کہ ” تم میری بہن جیسی ہو “ وہ اسکی حقیقی بہن نہیں بنی، لہذا مذکور لڑ کے کیلئے اس کے ساتھ نکاح کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44521کی تصدیق کریں
0     907
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات