نکاح

فون پر نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
4674
| تاریخ :
2008-06-28
معاملات / احکام نکاح / نکاح

فون پر نکاح کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ فون پر نکاح صحیح ہے ؟ اگر صحیح ہے تو نکاح کرنے کی کیا صورت ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ٹیلی فون پر نکاح منعقد نہیں ہوتا ہے کیونکہ نکا ح کے منعقد ہونے کیلئے ضروری ہے کہ دونوں فریق ایک ہی مجلس میں گواہوں کے روبرو موجود ہوں یا پھر انکی طرف سے مقرر کردہ وکیل موجود ہوں اور پھر ایجاب و قبول ہو جبکہ ٹیلی فون پر نکاح کی صورت میں یہ ترتیب ممکن نہیں اور عموماً انکی طرف سے وکیل بھی مقرر نہیں کیا جاتا ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الهداية :النكاح ينعقد بالايجاب والقبول بلفظين يعبر بهما عن الماضي(2/305)
وفي الشامية:ومن شرائط الايجاب والقبول اتحاد المجلس لو حاضرين ( قوله اتحاد المجلس) قال في البحر فلو اختلف المجلس لم ينعقد اھ (3/14)۔
و في البحر:عند حرين وحرتین عاقلين بالغین مسلمین اھ (3/84)۔
وفي الشامیة:وشرط حضور شاهدين (حرين ) أوحر وحرتین ( مكلفين سامين قولهھما) (3/21)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 4674کی تصدیق کریں
0     452
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات