اگر بہن کو شہوت کی نیت سے ہاتھ لگا یا ہو ،تو ان کی بیٹیوں کے ساتھ اپنے بیٹے کا نکاح کرنا جائز ہے؟ میری عمر بارہ سے پندرہ کی سال تھی، جہاں تک مجھے یاد ہے، جب میں نے یہ حرکت کی تھی۔
سائل کا اپنے بیٹے کیلئے اپنی مذکور بھانجیوں میں سے کسی بھانجی سے نکاح کرنا شرعا ًجائز ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ پائی جاتی ہو، تاہم سائل کا یہ فعل انتہائی قبیح اور گناہ کبیرہ پر مشتمل ہے، لہذا اس حرکت پر تو بہ و استغفار اور آئندہ کیلئے اس قسم کے کاموں سے مکمل احتراز لازم ہے۔
كما في الدر المختار: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال اھ (3/ 31)
وفي رد المحتار: ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها (الى قوله) ويحل إلخ أي كما يحل ذلك بالوطء الحلال اھ (3/32)