زینب نے اپنی سوتیلی نانی کا دودھ پیا، جبکہ خالدہ نے زینب کی سگی نانی کا دودھ پیا، اب زینب کا بیٹا خالدہ سے شادی کرنا چاہتا ہے، کیا یہ جا ئزہے؟
زینب نے اگر مدت رضاعت میں اپنی سوتیلی نانی کا دودھ پیا ہو اور اسی طرح خالدہ نے مدت رضاعت میں زینب کی سگی نانی کا دودھ پیا ہو تو یہ دونوں زینب اور خالدہ باپ شریک رضاعی بہنیں بن چکی ہیں، اور زینب کا بیٹا خالدہ کا رضاعی بھانجا بن چکا ہے،اور جس طرح حقیقی خالہ اور بھانجے کا نکاح شرعا ًجائز نہیں اس طرح رضاعی بھانجے اور خالہ کا نکاح بھی جائز نہیں، لہذا زینب کےبیٹے کا خالدہ کےساتھ نکاح کرنا جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
كما في الهداية : ولا بامه من الرضاعة ولا باخته من الرضاعة لقوله تعالى وامهاتكم اللاتي ارضعنكم واخوتكم من الرضاعة ولقوله عليه السلام يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب۔اھ (2/308)
وفي رد المحتار: وھو حولان ونصف عنده و حولان عندهما وھو الاصح۔اھ (3/209)