مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم چھوٹے بہن بھائیوں کی شادیوں کیلئے جمع کرنا

فتوی نمبر :
51380
| تاریخ :
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم چھوٹے بہن بھائیوں کی شادیوں کیلئے جمع کرنا

والدین کو گھر کا کرایہ آتا ہے، جس سے ضروریات پوری نہیں ہوتی ۔ بڑا بیٹا والدین کی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ماشاء اللہ صدقہ اور خیرات بھی کافی کرتا ہے۔ کیا بڑا بھائی زکوۃ اور صدقہ کے پیسے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی تعلیم اور شادیوں کے لیے جمع کر سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بڑا بھائی اگر صاحب نصاب ہو اور اس کے چھوٹے بہن بھائیوں کی ملکیت میں سونا، چاندی، نقدی اور ضروریات اصلیہ سے زائد کوئی چیز بقدر (نصاب ساڑ سے باون تولہ چاندی کی مالیت موجود نہ ہو) اور وہ عاقل اور سمجھدار بھی ہوں تو بڑے بھائی کے لیے باقاعدہ مالکانہ قبضے کے ساتھ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو زکوۃ کی رقم دینا بلا شبہ جائز ہے، بلکہ دہرے اجر و ثواب کا باعث ہوگا۔ البتہ اگر چھوٹے بہن بھائیوں کو زکوۃ کی رقم با قاعدہ مالکانہ طور پر حوالے کی جائے تو ان کی شادیوں اور تعلیم وغیرہ پر رقم خرچ کرنے سے بڑے بھائی کی زکوۃ ادا نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين (رد المحتار): تحت (قوله: وإلى من بينهما ولاد) أي بينه وبين المدفوع إليه؛ (إلی قوله) وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة. و في الظهيرية: ويبدأ في الصدقات بالأقارب، ثم الموالي ثم الجيران اھ (2/ 346)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: تمليكا) فلا يكفي فيها الإطعام إلا بطريق التمليك ولو أطعمه عنده ناويا الزكاة لا تكفي ط و في التمليك إشارة إلى أنه لا يصرف إلى مجنون وصبي غير مراهق إلا إذا قبض لهما من يجوز له قبضه كالأب والوصي وغيرهما ويصرف إلى مراهق يعقل الأخذ اھ (2/ 344)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: بشرط أن يعقل القبض) قيد في الدفع والكسوة كليهما ح. وفسره في الفتح وغيره بالذي لا يرمي به، ولا يخدع عنه، فإن لم يكن عاقلا فقبض عنه أبوه أو وصيه أو من يعوله قريبا أو أجنبيا اھ (2/ 257) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51380کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم سے کنواں کھدوایا جاسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
Related Topics متعلقه موضوعات