نکاح

مذاق میں کیے گئے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
58280
| تاریخ :
2022-09-14
معاملات / احکام نکاح / نکاح

مذاق میں کیے گئے نکاح کا حکم

اگر لڑکے کا ماموں دونو ں خاندان کے بزرگوں کی موجودگی میں لڑکا لڑکی سے مذاق میں (لیکن پراپر طریقے سے )ایجاب و قبول کروائیں , بعد میں کلمہ پڑھا کر دعا کروا دی جائے تو نکاح ہو جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور ایجاب و قبول کے وقت لڑکا اور لڑکی بالغ تھے ، اور مجلسِ نکاح میں دو عاقل بالغ گواہ موجود تھے ، جنہوں نے ایجاب و قبول اپنے کانوں سے سنا ہو تو مذاق کے باوجود مذکور نکاح منعقد ہوچکا ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58280کی تصدیق کریں
0     898
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات