السلام علیکم!
عر ض یہ ہے کہ میر ے ماموں کی بچی کی شادی ہے اور پچھلے دنو ن اُنکی نوکری ختم ہوگئی ہے، ان کے گھر پر کوئی زیور نقد نہیں ہے ، جو زیور تھا وہ بچی کے حوالے کر دیاُ ، اب شادی کے دوسرے اخراجات کے لئے رقم نہیں ہے ، کیا میں زکوٰۃ کی مد میں ان کی مدد کرسکتا ہوں؟
سائل کے ماموں کے پاس اگر ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے بقدر مالیت کی کوئی اور چیز ،مال تجارت یا رقم وغیرہ موجود نہ ہو ،اور وہ سید بھی نہ ہوں ، تو سائل ان کو زکوۃ کی رقم دے سکتاہے،ورنہ نہیں۔واللہ اعلم
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1