احکام نماز

اذانِ فجر کے بعد قضاء نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
59664
| تاریخ :
2004-04-19
عبادات / نماز / احکام نماز

اذانِ فجر کے بعد قضاء نماز پڑھنا

ایک شخص قضائے عمری پڑھتا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ فجر کی اذان کے بعد ایک یا دو یا جتنا وقت ہو قضاء نماز پڑھتا ہے، پھر وقتی سنت پڑھتا ہے، پھر وقتی نماز میں شریکِ جماعت ہوتا ہے ،راقم کے نزدیک تو یہ درست ہے، مگر کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ فجر کی اذان کے بعد صرف سنت پڑھے، قضاء نہیں پڑھ سکتا ، کون سا مؤقف درست ہے؟ تصدیق فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

طلوعِ فجر کے بعد قضاء نماز کا پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، اعتراض کرنے والوں کا مؤقف ٹھیک نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ولابأس بأن یصلی فی هٰذین الوقتین الفوائت ویسجد للتلاوة ویصلی علٰی الجنازة لأن الکراهة کانت لحق الفرض لیصیر الوقت کا لمشغول به لا بمعنیٰ فی الوقت اھ (۱/۸۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59664کی تصدیق کریں
0     909
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات