نکاح

بریلوی مسلک لڑکی سے شادی کرنا

فتوی نمبر :
60307
| تاریخ :
2004-02-02
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بریلوی مسلک لڑکی سے شادی کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ :
(۱) میں عمر رشید ڈار ، جہلم کا رہنے والا ہوں ، میں سنّی ، دیوبندی ، تبلیغی ہوں اور میں ۲۲ سال کا ہوں، کیا میں ایک ایسی لڑکی سے شادی کرسکتا ہوں جو سنّی تو ہے لیکن بریلوی ہے اور اس کے والدین بہت ہی کٹر قسم کے بریلوی ہیں۔
(۲) ایک جگہ پر سات لوگ ہیں کسی کی بھی داڑھی نہیں ہے، لیکن ایک ایسا شخص ہے جس کی داڑھی تو ہے لیکن شریعت کے مطابق نہیں ہے ، کیا وہ امام ہوسکتا ہے ؟ کیا ہم اس کے پیچھے نماز ادا کرسکتے ہیں؟
(۳) کیا میں کٹر بریلوی امام کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) ایسی لڑکی سے سائل کا شادی کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے مگر اسے چاہئے کہ حکمت اور بصیرت کے تحت اسے بدعات و منکرات سے ہٹانے کی مکمل کوشش بھی کرے تا کہ اولاد بدعات وغیرہ کے اثرات سے محفوظ رِہ سکے۔
(۲) اگر روزانہ کا یہی معمول ہے تو اس صورت میں کسی نیک و صالح اور متبعِ شریعت امام کا انتخاب چاہئے اور اگر کبھی کبھار ایسی صورت پیش آجائے تو اکیلے نماز پڑھنے سے بہتر ہے کہ ان میں سے کسی اچھے پڑھنے والے اور نماز کے مسائل سے واقف شخص کی اقتدا میں نماز پڑھی جائے۔
(۳)ایسے شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے اس لئے ایسے کٹر بریلوی کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الہندیۃ : الکفاء ۃ معتبرۃ فی الرجال للنساء للزوم النکاح کذا فی محیط السرخسی : و لا تعتبر فی جانب النساء للرجال کذا فی البدائع : فاذا تزوجت المرأۃ رجلًا خیراً منہا فلیس للولی ان یفرق بینہما۔ الخ (ج۱، ص۲۹۰)۔
و فی الدر المختار : الاقتدا بالمماثل صحیح۔ (ج۱، ص۵۷۹)۔
و فی حاشیۃ الطحطاوی : قوله ( فتجب إهانته شرعا فلا يعظم بتقديمه للإمامة ) تبع فيه الزيلعي و مفاده كون الكراهة في الفاسق تحريميةـ و الصحیح ـ خلف من لا تکفرہ بدعتہ ـ یکون محرزا ثواب الجماعۃ أی مع الکراہۃ إن وجد غیرہم و الا فلا کراہۃ کما فی البحر۔ (ص۱۶۵)۔
و فی الدر المختار : و یکرہ امامۃ عبد(الی قولہ)و مبتدع۔ أی صاحب بدعۃ و ہی اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول۔ (ج، ص )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60307کی تصدیق کریں
0     1452
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات