کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ:
(۱) بعض حاجی جب حج کرکے آتے ہیں تو گھر والے انکو پھول وغیرہ پہناتے ہیں اور گاڑی بھی اسکے لئے سجاتے ہیں اور گلی کے باہر گیٹ یعنی دروازہ بناتے ہیں اور بتیوں سے سجاتے ہیں آیا یہ جائز ہے یا ناجائز قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
(۲) آج کل جو رواج ہے کہ لوگ محرم کے مہینے میں شادی نہیں کرتے اور گناہ سمجھتے ہیں آیا اس مہینے میں شادی کرنا جائز ہے یا نہیں اور اگر شادی کرلے تو اس میں کتنا ثواب ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں۔
(۱) مذکور امور کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے کوئی ثبوت نہیں ، نیز اُن کے لایعنی ہونے اور اُن میں مال کے ضیاع کے علاوہ ریا و نمود بھی پایا جاتا ہے جن کیوجہ سے ان سے احتراز ضروری ہے ۔
(۲) ماہِ محرم الحرام میں بھی ان امور کا بجا لانا بلاشبہ جائز اور درست ہے اس مہینہ میں بیاہ شادی وغیرہ امور سے احتراز روافض کا شعار ہے نہ کہ اہلِ سنت والجماعت کا ، اس لئے اس مہینہ میں شادی وغیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا
یونیکوڈ احکام بدعات 1