نکاح

دوسری شادی کرنا

فتوی نمبر :
61727
| تاریخ :
2023-01-12
معاملات / احکام نکاح / نکاح

دوسری شادی کرنا

بعد ازسلام عرض ہے کہ بندہ مشت زنی کے گناہ اور فحش فلموں میں مبتلا ہے جب سے ہوش سنبھالا ہے, اور شادی کو سات سال گزرنے کو ہیں , دو بیٹیاں بھی ہیں, بار بار تو بہ کی لیکن گناہ نہیں چھوڑ پا رہا , میری خواہش ہے کہ دوسری شادی کرلوں اور بیوی بھی راضی ہے, لیکن شادی کرنے کی صرف اور صرف نیت یہ ہے کہ گناہ سے بچا جا سکے , تقوی حاصل ہو , کیا اس سلسلے میں کوئی دینی رہنمائی ہے کہ میں دوسری شادی کرلوں صرف گناہ سے بچنے کیلئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مشت زنی کبیرہ گناہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں ایسے عمل کرنے والے کو ملعون قراردیا ہے،لہذا سائل کو اس عمل سے بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئےاجتناب لازم ہے،جبکہ سائل اگر دو بیویوں کے نان و نفقہ اور دیگر حقوق ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اور دوسری شادی کے ذریعہ اس گناہ کے ترک کا یقین یا غالب گمان ہو تو دوسری شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61727کی تصدیق کریں
0     588
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات