السلام علیکم!
کیا سگی بہن کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے ؟ جبکہ وہ طلاق یافتہ ہے،اور ہمارے ساتھ رہتی ہے ، اگر دے سکتے ہے ، تو اسے بتانا ضروری ہوگا یا بغیر بتائے دے سکتے ہے؟
واضح ہوکہ سگی بہن اگر مستحق زکوۃ ہو ، یعنی اس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے بقدر مال تجارت یا نقدی کیش وغیرہ موجود نہ ہو،اور وہ سید بھی نہ ہو تو وہ زکوۃ کی مستحق ہے،اس کو زکوۃ کی رقم دینا جائز ہے،جبکہ زکوۃ کی رقم دیتے وقت صراحت کرنا کوئی ضروری نہیں،بلکہ عیدی،ہدیہ اور گفٹ کے نام سے زکوۃ رقم دینے سے بھی زکوۃ ادا ہوجاتی ہے۔واللہ اعلم
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1