السلام علیکم!
میں نے اپنی سگی پھوپھی یعنی اپنے والد کی بہن کا دودھ پیا ہے ، کیا میں ان کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہوں ، یہ رشتہ بڑوں نے طے کیا ہے، میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا میں یہ نکاح کر سکتا ہوں ۔
سائل نے اگر مدت رضاعت یعنی اڑھائی سال کی عمر سے پہلے اپنی سگی پھوپھی کا دودھ پیا ہو ، تو سائل ان کا رضاعی بیٹا بن چکا ہے،اب ان کی کسی بیٹی سے سائل کا نکاح درست نہیں،جس سے احتراز لازم ہے،لہذا سائل اپنے بزرگوں کو بتاکر شرعی مسئلہ پر عمل پیرا ہو۔واللہ اعلم