کیا اس رقم پر جو میں نے دوست احباب کو ادھار دی ہے، اور ابھی تک واپس نہ ملی ہو ، زکوٰۃ واجب ہے؟
اور کیا زکوٰۃ مال کی شکل میں ادا کرنا افضل ہے یا کہ کسی غریب کو ضرورت کا سامان لے کر دیا جا سکتا ہے؟ مطلب میں ان کو روزمرہ استعمال کی اشیاء خرید کر دینا چاہ رہا ہوں ,آٹا، چینی، دال، چاول وغیرہ -
ادھار کی رقم پر بھی زکوۃ لازم ہے ، اسلئے سائل کو چاہیئے کہ ابھی سے اسے حساب میں شامل کرکے اس کی زکوۃ اادا کردیا کرے تو بہتر رہے گا ، تاکہ کل کو پریشانی نہ ہو ،جبکہ زکوۃ کی رقم دینا کوئی ضروری نہیں ہے ، بلکہ افضل و بہتر ہے, تاہم مستحقِ زکوۃ شخص کو اگر زکوۃ کی رقم سے راشن،کپڑے یا دوائی وغیرہ کوئی بھی چیز خرید کردیدی جائے تو اس سے زکوۃ ادا ہوجاتی ہے -
مقروض شخص پر زکوٰۃ لازم ہونے اور زکوٰۃ کی رقم سے والد کا قرضہ اتارنے کا حکم
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 0