نکاح

بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
64393
| تاریخ :
2023-05-08
معاملات / احکام نکاح / نکاح

بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا

السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ مجھ سے میرے بہنوئی نے جعلی نکاح کیا تھا تقریبا 3 سا ل پہلے , وہ روز میرے گھر والوں کو تنگ کرتا تھا کہ مجھ سے نکاح کرو ،میں راضی نہیں تھی , نکاح نامے پر اس کے جعلی دستخط ہیں, کوئی گواہ نہیں ہے جس کا پتہ تحریر ہو , نہ انکے دستخط موجود ہیں , صرف ایک صفحہ ہے , میری بہن اس کے نکاح میں ہے ,یہ سب اس نے مجھے بدنام کرنے کے لئے کیا ہے ۔
میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا میرا نکاح باطل ہے ؟ اور میں شادی کر سکتی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے مذکور نکاح کی تفصیل ذکر نہیں کی کہ یہ نکاح کیسے ہوا تھا،سائلہ نے کوئی دستخط یا ایجاب و قبول کیا تھا یا نہیں،تاہم اگرسائلہ کی بہن مذکور بہنوئی کے نکاح میں ہو تو اس کے ہوتے ہوئے سائلہ کے ساتھ کیا ہوا نکاح درست نہیں ہوا،بلکہ سائلہ جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64393کی تصدیق کریں
0     742
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات