نکاح

عورت کا اپنے شوہر کے بیٹے سے نکاح کرنا

فتوی نمبر :
64998
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / نکاح

عورت کا اپنے شوہر کے بیٹے سے نکاح کرنا

شوہر کی پہلی بیوی کے بیٹوں سے شوہر سے طلاق کے بعد نکاح حلال ہے یا حرام؟ جبکہ شوہر سے بیٹا بھی ہو ایک۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کیلئے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے باوجود شوہر کی پہلی بیوی کے بیٹوں سے نکاح کرنا جائز نہیں، بلکہ حرام ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قوله: وزوجة أصله وفرعه) لقوله تعالى {ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم} [النساء: 22]۔اھ (3/31)
وفیه ایضاً: وتحرم زوجة الأصل والفرع بمجرد العقد دخل بها أو لا (قوله: وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر۔اھ (3/31)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 64998کی تصدیق کریں
0     468
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات