نکاح

شادی میں والدہ کی پسند کا خیال رکھنا

فتوی نمبر :
65975
| تاریخ :
2023-07-09
معاملات / احکام نکاح / نکاح

شادی میں والدہ کی پسند کا خیال رکھنا

میں اپنے ماموں کی بیٹی کو پسند کرتا ہوں اور وہ اور اسکی فیملی بھی مجھے پسند کرتی ہے , مگر میری والدہ اس کے ساتھ میری شادی نہیں کر رہی اور میرے والد صاحب وفات پا چکے ہیں , میری والدہ کی رضا مندی لازمی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ عاقل بالغ لڑکا اپنے لۓ رشتہ کے انتخاب کرنے میں خود مختار ہے، لیکن چونکہ شادی بیاہ زندگی بھر کے لۓ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا معاملہ ہے، جس میں والدین اور بطورِ خاص والدہ کے ساتھ بھی خاص تعلق بنتا ہے ، اس لۓ سائل کو اپنے رشتہ کرنے میں والدہ کی رضامندی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیۓ ، جس کے لۓ سائل خود یا خاندان میں کسی بھی معتبر افراد کا سہارا لیکر والدہ کو قائل کرے ، اور والدہ کو بھی چاہیۓ کہ اپنے بیٹے کی خواہش کا خیال رکھتے ہوئے اگر اس جگہ رشتہ سے انکارکرنے کی کوئی معقول وجہ نہ ہو ، تو خوامخواہ اس میں روکاوٹ ڈال کر اپنے آپ کو بدنامی سے بچانے کی کوشش کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65975کی تصدیق کریں
0     534
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات