نکاح

جبرا کروائے ہوئے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
66920
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام نکاح / نکاح

جبرا کروائے ہوئے نکاح کا حکم

معزز مفتیانِ کرام صاحبان !میرا نام ہارون افتخار قریشی ہے مقام آزاد کشمیر سے ہوں ،مگر عرصہ 15 سال سے زائد سے، میں راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں ،گزشتہ ماہ جولائی میں میرے گھر والوں نے میری شادی کروائی تھی، جس کے لئے میں راضی نہیں تھا ،میں نے گھر والوں کو انکار کیا تھا کہ میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتا ،مگر میرے گھر والوں نے مجھ پر پریشر ڈال کر جبری طور پر ہاں کروائی، میں انکار کرتا رہا مگر والد صاحب کی طرف سے پیغام موصول ہوا کہ اگر تم نے ہاں نہ کی نکاح کے لئے، تو میں اپنے آپ کو جانی نقصان پہنچا لوں گا جس کے ذمہ دار تم ہو نگے ،اس ڈر کی وجہ سے ہاں کی ،میں دلی طور پر راضی نہیں تھا ، نکاح کے بعد بھی لڑکی 8 سے 10 دن میرے ساتھ رہی مگر ہمارے درمیان جنسی تعلقات قائم نہیں ہوا کچھ بیانات سنے تھے جن میں ایک حدیث کا حوالہ تھا خاتون کا نکاح جبری ہوا تھا اس کی رضامندی کے بغیر ،تو نبی پاک نے اس پے ناگواری کا اظہار کیا ،حکم جاری کیا کہ یہ نکاح نہیں جبری طور پر نکاح کی اجازت شریعت نہیں دیتی ،اگر ہو بھی گیا ہو شرع اسے نہیں مانتی، نکاح کے لئے ضروری ہے کہ بغیر کسی بھی طرح کے دباؤ کے ایجاب و قبول ہو دلی طور ،پر بصورتِ دیگر نکاح نہیں ہوگا، رہنمائی فرمائیں کہ ہمارا نکاح ہوا ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگرچہ دلی طور پر اس نکاح کیلئے رضامند نہیں تھا ، لیکن اگر سائل نے والد کےشدید اصرار پراس نکاح کیلئے آمادگی ظاہر کرلی ہو اور پھر باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول اور حق مہر کے تقرر کیساتھ نکاح کردیاگیا ہو ،تو شرعاً یہ نکاح منعقد ہوچکا ہے،لہذا سائل کیلئے مذکور لڑکی کیساتھ بطور بیوی زندگی بسر کرنا جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: (قوله: ليتحقق رضاهما) أي ليصدر منهما ما من شأنه أن يدل على الرضا إذ حقيقة الرضا غير مشروطة في النكاح لصحته مع الإكراه والهزل رحمتي(21/3)۔
وفیہ ایضاً: ثم رأيت في إكراه الكافي للحاكم الشهيد ما هو صريح في الجواز فإنه قال: ولو أكرهت على أن تزوجته بألف، ومهر مثلها عشرة آلاف زوجها أولياؤها مكرهين فالنكاح جاز ويقول القاضي للزوج: إن شئت أتمم لها مهر مثلها وهي امرأتك إن كان كفؤا لها، وإلا فرق بينهما ولا شيء لها إلخ فافهم.(3/21)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66920کی تصدیق کریں
0     904
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات