ہمارے بہنوئی کو فوت ہوئے 3 سال ہو گے ہیں ، اور ہم بھائی اپنی بہن کو دوسری شادی پر تیار کر رہے ہیں، لیکن وہ اپنے بچوں کی وجہ سے راضی نہیں ہو رہی، اب ان کیلئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ بہن کی عمر 34 سال ھے اور 3 بچے ہیں؛جنکی عمریں 6 سے 10 سال تک ہے۔
سائل کی بہن اگر جوان ہو اور اسے شادی کی ضرورت ہو اور کوئی مناسب رشتہ میسر ہو تو اسے شادی کرلینی چاہیئے،البتہ اگر وہ دوسری شادی کے لئے رضامند نہ ہو اور اپنی زندگی عفت اور پاکدامنی کے ساتھ گزار رہی ہو اور اس کے گزر بسر کے لئے مال و اسباب کا بھی مناسب انتظام ہو ، اور وہ بچوں کی تربیت و پرورش کی وجہ سے دوسری شادی نہ کرنا چاہے ، تو اس کا اسے اختیار ہے ،سائل اور اسکے دوسرے بھائی کے لئے اپنی بیوہ بہن کو دوسری شادی کے لئے مجبور کرنا درست نہیں،تاہم اگر دوسرا رشتہ مناسب اور دیندار گھرانے سے ہو ،تو سائل کی بیوہ بہن کے لئے دوسری شادی کرلینا بہتر ہے۔